رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی

رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھ گئی

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں خاص طور پر مسلسل اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق، بسوں اور ٹرکوں کی فروخت میں 82 فیصد، جیپوں اور پک اپ ٹرکوں میں 60 فیصد، جبکہ رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

ماہرین کے مطابق اس اضافے کی سب سے بڑی وجہ شرح سود میں کمی ہے، جس کے باعث گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں کی رسائی آسان ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، نئے ماڈلز کی آمد اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی پیشکش نے بھی مارکیٹ میں دلچسپی بڑھائی ہے، جس سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

دوسری جانب، اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر 147.78 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.12 فیصد زیادہ ہے۔

مصنف کے بارے میں