برسلز : یورپی کمیشن نے بلیو اسکائی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے لازمی انفارمیشن ڈسکلوژر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
کمیشن کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں، یورپ میں کام کرنے کے لیے اپنے ویب پیج پر صارفین کی تعداد اور قانونی طور پر قائم ہونے کی معلومات فراہم کرنا ضروری ہیں۔ تاہم، بلیو اسکائی نے ابھی تک یہ معلومات نہیں دی۔
کمیشن کے مطابق، بلیو اسکائی اس وقت یورپی یونین کے "ویری لارج پلیٹ فارم" (بہت بڑے پلیٹ فارم) کی تعریف میں نہیں آتا، اس لیے ابھی تک کمپنی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ تاہم، کمیشن نے یورپی یونین کے 27 ممالک کی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو اسکائی سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔
البتہ بلیو اسکائی کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔