وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر عوام کا شکریہ

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہیں دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ "بہت شکریہ پنجاب، پنجاب زندہ باد"، اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عوام نے امن و سکون کے قیام میں اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دیا اور اشیائے خورونوش کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ اشیائے ضروریہ کے نرخوں پر کنٹرول رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار پسندوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں اور عوام کی تکالیف کا انہیں شدید احساس ہے، اور اس بات پر گہرا افسوس کا اظہار کیا کہ عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مصنف کے بارے میں