پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، اور 100 انڈیکس میں 2850 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اس اضافے کے بعد انڈیکس 97,425 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث انڈیکس 95,000 کی سطح سے نیچے آ گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی آئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں