پی ٹی آئی احتجاج منسوخ ہونے کے بعد شہر میں ٹریفک کی بحالی

10:19 AM, 27 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا احتجاج منسوخ ہونے کے بعد لاہور کے تمام داخلی اور خارجی راستے کھول دیے گئے ہیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

 راوی پل، پرانا راوی پل اور سگیاں راوی پل سے شہر میں داخلہ اور باہر جانے والی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ سے ملتان روڈ پر بھی ٹریفک جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، رائے ونڈ روڈ، فیروز پور روڈ اور گجومتہ بھی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، اور لاہور رنگ روڈ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

موٹرویز کی حالت بھی بہتر ہو گئی ہے، اور ایم 2 (لاہور تا اسلام آباد) اور ایم 11 (سیالکوٹ تا لاہور) پر ٹریفک کے لیے راستے کھول دیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، ایم 1 (پشاور تا اسلام آباد) پر بھی جلد ٹریفک بحال کر دی جائے گی، جو کچھ وقت پہلے مرمت کی وجہ سے بند تھی۔ مظاہرین نے پہلے ہی ایم 1 موٹروے کو کھول دیا تھا۔

مزیدخبریں