علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی مانسہرہ میں پناہ ، ہنگامی پریس کانفرنس کا اعلان

10:01 AM, 27 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بلیو ایریا میں سیکیورٹی فورسز کے گرینڈ آپریشن کے نتیجے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے مانسہرہ پہنچ کر پناہ لے لی، اور ان کے ساتھ عمر ایوب خان بھی موجود ہیں۔

علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر انصاف سکریٹریٹ میں صبح 11 بجے ہوگی۔

واضح رہے کہ بلیو ایریا میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پولیس، رینجرز اور اے ٹی ایس کمانڈوز کے آپریشن میں ڈیڑھ ہزار کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس آپریشن میں پولیس نے ہٹائے گئے کنٹینرز کو دوبارہ نصب کر دیا، جبکہ تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگا دی گئی اور 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس دوران علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہو گئے، اور اب دونوں رہنماؤں کی مانسہرہ میں موجودگی کے بعد ان کی طرف سے پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں