تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بلیو ایریا میں گرینڈ کریک ڈاؤن ، بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور فرار

09:53 AM, 27 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث بلیو ایریا میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز اور پنجاب پولیس کے ڈیڑھ ہزار اہلکاروں نے شرکت کی۔

اس آپریشن کے دوران پولیس نے ہٹائے گئے کنٹینرز کو دوبارہ نصب کر دیا، اور تحریک انصاف کے مرکزی کنٹینر کو آگ لگا دی۔  تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں  لیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلیو ایریا کو مکمل طور پر خالی کر لیا گیا، اور بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے فرار ہونے کے حوالے سے حتمی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

 سکیورٹی اہلکاروں نے اٹک پل کو دوبارہ کنٹینر لگا کر بند کر دیا، اور پنجاب و خیبر پختونخوا کو ملانے والے اس راستے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ اسلام آباد پولیس بشریٰ بی بی کے تعاقب میں ہے، اور ان کے ممکنہ مقام کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں