غزہ جنگ بندی میں دو روز کی توسیع

09:30 PM, 27 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ : غزہ جنگ بندی میں دو روز کی توسیع ہوگئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کے مطابق غزہ جنگ بندی میں دوروز کی توسیع ہوگئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع ہوگئی ہے۔

 حماس کاکہنا ہےکہ  جنگ بندی میں دو روزہ توسیع پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کو انہی شرائط کے تحت مزید دو دن تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جیسا کہ سابقہ ​​جنگ بندی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آخری دن تھا، جنگ بندی میں توسیع کے لیے امریکہ، یورپی یونین، مصر، قطر کی جانب سے کوششیں کی گئیں۔

مزیدخبریں