سوائن فلو برطانیہ پہنچ گیا، تشویش کی لہر دوڑ گئی 

سوائن فلو برطانیہ پہنچ گیا، تشویش کی لہر دوڑ گئی 

 برمنگھم : برطانیہ میں سوائن فلو کی تصدیق کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ برطانیہ میں پہلی بار سوائن فلو کی نئی قسم ایچ 1 این 2 کے انسانی کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں کسی انسان میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔
یو کے ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق مریض میں اس بیماری کی علامات کی شدت معمولی تھی اور اب وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوچکا ہے۔

برطانوی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس کیس کی دریافت معمول کی فلو سرویلنس کے دوران ہوئی تھی اور ابھی متاثرہ فرد میں بیماری منتقل ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔بیان میں بتایا گیا کہ مریض کے تعلق رکھنے والے افراد پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔یہ مریض شمالی یارکشائر میں سامنے آیا تھا اور وہاں کے ہسپتالوں میں نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں یہ وائرس کسی انسان میں دریافت ہوا۔

دنیا بھر میں 2005 سے اب تک ایچ 1 این 2 کے 50 انسانی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، مگر برطانیہ میں اب پہلا کیس سامنے آیا ہے۔اب یہ وائرس انسانوں میں سرد موسم میں عام گردش کرتا ہے اور اسے سوائن فلو نہیں کہا جاتا۔یو کے ایچ ایس اے کی جانب سے اس کیس کی تفصیلات عالمی ادارہ صحت کو فراہم کی گئی ہیں۔

مصنف کے بارے میں