فوڈ ایکسپورٹ   30 فیصد تک بڑھ گئیں،ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد 

05:23 PM, 27 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی :فوڈ ایکسپورٹ   30 فیصد تک بڑھ گئیں،ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد  کی گئیں۔ اعداد وشمار کے مطابق فوڈ ایکسپورٹ میں اضافہ ہو اہے۔ اعداد وشمار کے مطابق فوڈ ایکسپورٹ میں 30  فی صد تک اضافہ ہوا ہے اور  ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد  کی گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر خوراک کی برآمدات 30 فیصد تک بڑھ گئیں، پہلے 4 ماہ میں ایک ارب 94 کروڑ47 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئیں۔


رپورٹ کے مطابق چاول کی ایکسپورٹ 30 فیصد اضافے سے 71 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں، پھلوں کی برآمدات 13.53 فیصد بڑھیں جس کا حجم  10 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہا جب کہ مصالحوں کی ایکسپورٹ 24.56 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 47 لاکھ ڈالر رہیں۔


 آئل سیڈز اور میوہ جات کی برآمدات 292 فیصد اضافے سے 30 کروڑ 68 لاکھ ڈالر رہی، چینی کی ایکسپورٹ میں100 فیصد اضافہ ہوا جس کا حجم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر  ریکارڈ کیا گیا۔گوشت کی برآمدات 18.77 فیصد اضافے سے 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہی، مچھلی کی ایکسپورٹ میں 8 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی تا اکتوبرپاکستان سے تمباکوکی ایکسپورٹ میں 21 فیصد کمی آئی۔

مزیدخبریں