پشاور: کوہستان کے علاقے پالس میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جرگہ کے کہنے پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 24 نومبر کو فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ،جس کے بعد مقامی جرگے کے کہنے پر لڑکی کو گولی ماری گئی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ تصاویر وائرل ہونے کے بعد لڑکی کوخاندان کے افراد کی مشاورت پر قتل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لڑکی کے والد کو بھی گرفتار کرلیا ہے
ذرائع کے مطابق دوسری لڑکی کو بچا کر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جہاں اس نے بیان دیا کہ اس کی جان کو اس کے خاندان سے کوئی خطرہ نہیں ہے، اس بیان کے بعد عدالت نے لڑکی کو اس کے گھر بھیج دیا۔
وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سے رابطہ کیا اور واقعے کی فوری انکوائری کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے بھی رابطہ کیا اور واقعے میں ملوث تمام افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا۔