پشاور: عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا
پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کروانے کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یڈوکیٹ جنرل اور پی ٹی آئی کے درخواست گزار وکیل معظم بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
وکیل معظم بٹ کے مطابق درخواست عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کے لئے دائر کی کیونکہ گورنر،نگران صوبائی حکومت متنازع ہوچکی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔