پنجاب کے اسکولوں میں تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد

03:09 PM, 27 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب حکومت نے سکولوں کے طلبہ کی تمام  آؤٹ ڈور  سرگرمیوں پہ مکمل طور پر پابندی لگا دی۔ کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی سے پہلے متعلقہ اتھارٹیز کی اجازت لازمی قرار دے دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق سکولوں کو کسی بھی آؤٹ ڈور سرگرمی کے لئے ڈپٹی کمشنر,ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور چئیرمین ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔

پنجاب کے تمام تر سکولوں میں پابندی گزشتہ ہفتے شرقپور کے نجی سکول کی بس کو پیش آنے والے حادثے  کے باعث   عائد کی گئی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے شاہدرہ میں شیخوپورہ کے نجی سکول کےطلبہ کو سیر وتفریح کیلئے لانے والی بس کھائی میں گرنے سے 22سالہ خاتون ٹیچر جاں بحق، جبکہ 20طلبہ زخمی ہوگئے۔ بس   میں مجموعی طور پر  39 طلبہ سوار تھے۔

مزیدخبریں