سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان  کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے  ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔  ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے  پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں