سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز

08:30 AM, 27 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی آج سے 15 بینکوں میں شروع ہوگی جو کہ 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق 2024 میں تقریباً 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ 

 نگران حکومت نے آئندہ سال کی حج پالیسی میں  ہر حاجی کیلئے حج پیکج میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی کی۔  حج پالیسی 2024کے تحت دس برس سے کم عمر کے بچے بھی حج کی ادائیگی کے اہل ہوں گے۔

یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے پہلی بار خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی ۔

 وزارت مذ ہبی امور کے استفسار پر اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کے بغیر محرم حج پر جانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خواتین بغیر محرم اس صورت میں حج پر جا سکتی ہیں کہ وا لدین یا شوہر اجازت دیں، قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ،فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو۔

واضح رہے کہ دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر درخواستیں جمع کروائی جاسکیں گی۔

مزیدخبریں