پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کے بعد خیبرپختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفوں کا آغاز ہوگیا ہے اور سٹیڈنگ کمیٹی معدنیات کے چیئرمین عزیز اللہ گران اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں اور اپنا استعفیٰ منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عزیز اللہ گران کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک کرسی یا اقتدار کی کوئی حیثیت نہیں، پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تکمیل کیلئے تحریری استعفیٰ دے رہا ہوں ، یہ سیٹ میرے پاس عمران خان اور تحریک انصاف کی امانت تھی۔
خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے 4 سوات سے منتخب ہونے والے عزیز اللہ گران نے کہا کہ عمران خان کے حکم کے مطابق اسمبلی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔