دوحہ: فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود بیلجیئم کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے میچ میں مراکش کی جانب سے پہلا گول 73 ویں منٹ میں عبدالحامد نے کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے اختتامی مراحل میں ذکریا نے سکور کیا۔
مراکش نے شاندار مقابلے کے بعد بیلجیئم کو شکست دے کر گروپ ایف میں ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل رواں ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن جبکہ جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔
فیفا ورلڈکپ میں ایک اور اپ سیٹ، مراکش نے بیلجیئم کو ہرا دیا
09:00 PM, 27 Nov, 2022