فیفا ورلڈکپ، کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی

06:40 PM, 27 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022ءمیں کوسٹاریکا نے جاپان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔
 تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے گروپ ای کے میچ میں جاپان اور کوسٹاریکا کا مقابلہ ہوا۔
فاتح ٹیم کی جانب سے میچ کا واحد گول کیشر فلر نے 81ویں منٹ میں کیا۔
واضح رہے کہ کوسٹاریکا کو سپین کے ہاتھوں 0 کے مقابلے میں 7 گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گروپ میں اپنے پہلے میچ میں جاپان نے جرمنی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا۔ 

مزیدخبریں