انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ ناکام، استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے: حمزہ شہباز

04:35 PM, 27 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا، استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے جلسے اور اعلان پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کا ہر ایک بیانیہ جھوٹا ثابت ہوا اور ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا۔ 
انہوں نے کہا کہ استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے اور عمران خان کی تقریر اس کی شکست کا اعتراف تھا، سیاسی بازیگر اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کررہا ہے۔ 
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں نے جلسے میں انتہائی غیر شائستہ زبان استعمال کی۔ 

مزیدخبریں