چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے عہدہ سنبھال لیا

03:21 PM, 27 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  جی ایچ کیو میں  پروقار تقریب میں  ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی ۔ تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی ۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا آج ریٹائر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ 

مزیدخبریں