لاہور : صوبائی اسمبلیوں سے کب مستعفی ہونا ہے؟ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔ عمران خان پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔
عمران خان مرحلہ وار خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور ارکان کے ساتھ بھی ملیں گے۔ عمران خان سندھ اور بلوچستان کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی بلائیں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز پنڈی میں جلسہ سےخطاب میں حکومت کی طرف سے انتخابات کا اعلان نہ کرنے پر احتجاجاً صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا ۔