کینیڈا میں غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کی طلب میں اضافہ ، نوکری کے ساتھ مراعات بھی ملیں گی

کینیڈا میں غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کی طلب میں اضافہ ، نوکری کے ساتھ مراعات بھی ملیں گی
سورس: File

اوٹاوا: کینیڈا میں ٹرانسپورٹ ٹرک ڈرائیوروں کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے وہاں جانے کے خواہشمند غیرملکیوں کو نوکری کی پیشکش کے ساتھ دیگر مراعات بھی مہیا کی جائیں گی۔

کینیڈا کو وبائی امراض اور عمر رسیدہ افرادی قوت کی وجہ سے ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے ۔رواں ہفتے کینیڈا کی وزارت داخلہ نے امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ سے متعلق این او سی جاری کیا ہے جس میں ایکسپریس انٹری کے لیے اہل اور درکار پیشوں کی فہرست میں 16 نئے پیشوں کا اضافہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فہرست میں مزدوروں کی کٹیگری میں نمایاں کمی کی وجہ سے ٹرانسپورٹ ٹرک ڈرائیوروں کو خصوصی طور پر اولین ترجیح میں رکھا گیا ہے۔

ٹرک ڈرائیونگ کینیڈا کی سپلائی چین کا ایک اہم جزو ہے لیکن افرادی قوت میں کمی کے باعث ملکی معیشت پر اس کا بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ کینیڈا کی لیبر مارکیٹ کے ادارے کے مطابق گزشتہ سال ٹرک ڈرائیونگ کے شعبے میں 18ہزار خالی آسامیاں تھیں۔

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی بڑی وجہ کورونا وبا کے ایام میں ملازمین کی برطرفی اور بڑی تعداد میں ان کی ریٹائرمنٹ ہے۔

مصنف کے بارے میں