اسلام آباد : پاکستان کے میدانوں میں انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تین ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم دبئی سے اسلام آباد پہنچی ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم ای کے 614 کی پرواز کے ذریعے بین سٹوکس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی ۔
Touchdown in Pakistan for our Men’s Test squad! 🇵🇰 pic.twitter.com/2GbRr1Xcw1
— England Cricket (@englandcricket) November 26, 2022
واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان اور تیسرا 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جانا ہے۔