چور کبھی آزادی نہیں دلا سکتے: سعد رفیق کا عمران خان کو جواب 

08:46 AM, 27 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر ریلوے و ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ میں چوری کرنے والے کبھی آزادی نہیں دلا سکتے ہیں۔ 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ توشہ خانہ سے قیمتی سرکاری تحائف لوٹنے کے الزامات لگانے پر مہاتما عمران نے شاہزیب خانزادہ کیخلاف پاکستان اور لندن میں عدالت جانیکا اعلان کیا تھا۔ لوٹ مار نہیں کی تورسیدیں لیکر عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدالت کب جاؤ گے؟چور تو آزادی نہیں دِلا سکتے نا!

مزیدخبریں