اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔بیٹے عثمان سواتی نے تصدیق کردی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق اعظم سواتی کو اداروں کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس پر ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا۔
واضح رہے کہ اعظم سواتی نے گزشتہ روز اداروں کےخلاف ٹویٹ کیا تھا اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے جلسے میں اداروں کے خلاف تقریر بھی کی تھی اور بغیر ثبوت الزامات لگائےتھے۔