پاکستانیو!خبردار ،ہوشیار!کورونا کے نئے ویرنٹ سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر 

10:13 PM, 27 Nov, 2021

لاہور:سائوتھ افریقہ میں ابھرنے والے نئے کورونا وائرس کی قسم نے جہاں پوری دنیا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہیں وہیں پاکستان میں وائس چانسلر یو ایچ ایس نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی نئی قسم بہت خطرناک ہے اور یہ تیزی سے پھیلتی ہے ۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد پاکستان کی طرف سے افریقی ممالک پر پابندیاں انتہائی اچھا اور بروقت اقدام ہے ،کیونکہ وائرس کی نئی قسم بہت خطرناک اورتیزی سے پھیلتی ہے۔

انہوں نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ کم نہیں ہوامزید احتیاط کرنی ہو گی ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے سے بیماریوں کے شکار افراد اپنا مکمل علاج کرائیں ۔

مزیدخبریں