لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدرکے ولیمے کا کارڈ سامنے آگیا جس کے مطابق تقریب 17 دسمبر کو ہو گی ، جنید صفدر نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے عزیزوں اور قریبی دوستوں کو دعوت نامے دینے شروع کردئیے۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔