شاہد خاقان عباسی کا دسمبر کے پہلے ہفتے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ 

09:44 PM, 27 Nov, 2021

لاڑکانہ : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دیدیا ۔

لاڑکانہ میں جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت استعفوں کے حق میں ہے۔ اسمبلیوں میں نہ جانے کا مولانا فضل الرحمان کا مشورہ درست تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ  جب بھی ادارے آئینی حدود سے باہر نکلتےہیں تو مسائل پیدا ہوتےہیں،ہر پارٹی کا مطالبہ ہے ، ملک کوآئین کے مطابق چلائیں،پی  ڈی ایم واحد پلیٹ فارم ہے جو عوامی مسائل کی بات کررہاہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے ۔شخصیات نہیں آئین کی بات کرتے ہیں ۔ پی ڈی ایم واحد پلیٹ فارم ہے جو عوامی مسائل کی بات کررہاہے۔ 

واضح رہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس 6 دسمبر کو ہو رہا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ 

مزیدخبریں