شمالی وزیر ستان : شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائیک رحمان اور لانس نائیک عارف شامل ہیں ۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری تفصیلات میں مزید کہنا ہے کہ 27 سالہ نائیک رحمن کا تعلق چترال جبکہ لانس نائیک عارف کا تعل ٹانک سے ہے۔