کورونا کی انتہائی خطرناک قسم آگئی ،عالمی ادارہ صحت نے دسمبر ڈیڈلائن دیدی 

WHO, World Health Organization,Covid 19,South Africa

 جنوبی افریقا میں سامنے آنے والے کورونا کے  نئے ویرینٹ ’’ اومی کرون‘‘نے دنیا میں پھر سے ہلچل مچادی ہے،امریکا، برطانیہ، یورپی یونین ، یواے ای، اور سعودی عرب نے جنوبی افریقاسے آمدورفت پر پابندی عائد کردی  ہے ۔

جنوبی افریقہ سے کورونا کے خطرناک ویرنٹ کے سامنے آنے کے بعد اس وقت پوری دنیا میں خوف و ہراس پھیلا ہو اہے اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کورونا کے اس خطرناک وائرس پر ویکسین بھی مکمل اثر نہیں کرتی ۔

جنوبی افریقہ نے یورپی یونین سمیت دیگر ممالک کی طرف سے پابندیوں کے بعد شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ظالمانہ اقدام ہے ،عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر کے وسط تک کورونا کی نئی لہر آنے کاخدشہ ہے ۔

 ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  اس سے قبل کورونا کی اتنی خطرناک قسم نہیں دیکھی گئی  جس پر ویکسین بھی اثر نہیں کرپارہی ،  ویکسین لگوانے والے بھی  اومی کرون  ویرینٹ سے متاثر ہوسکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کیا ہے دسمبر کے وسط تک کورونا کی نئی لہر آنے کا خدشہ  ہے ۔