پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد سعود ی عرب سے بڑی خوشخبری 

Pakistan Saudi Arabia, Oil and Dollar Agreement,

اسلام آباد:ایک طرف جہاں ترجمان وزارت پٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کی نوید سنائی ہے وہیں وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر قرض کی منظوری بھی دے دی،سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر  جلد پاکستان کو مل جائیں گےجس کے بعد زرمبادلہ کے  ذخائر سترہ ارب ڈالر سے بڑھ کر 20ارب ڈالر ہو جائیں گے۔

نمائندنیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری معاہد ے کی بھی منظوری دی ہے ،معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھارتیل  فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا پیکیج دیگا،تین ارب ڈالر اسٹیٹ بنک آف پاکستان میں رکھنے کیلئے اگلے ہفتے پاکستان کو مل جائینگے ،ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل بھی ادھار پر پاکستان کو دیا جائے گا،سعودی عرب ماہانہ  10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل ادھار پر دیگا ،پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی بھی اگلے ہفتے شروع ہو جائیگی،واضح  رہے   پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا۔

اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اگلے ماہ بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں ،ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔