لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو کا معاملہ اٹھا دیا ۔ کہتی ہیں۔ ثاقب نثار کے الفاظ کو کوئی عدالت نہیں جھٹلا سکتی ۔ حساب اور جواب دینا ہوگا۔
مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔
ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں جن سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا! pic.twitter.com/yfbCKSPOZa
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 27, 2021
انہوں نے کہا کہ جو مرضی کرلیں حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔