اداروں پر دبا ؤ ڈالنے کیلئے نوا ز شریف اور ان کے سہولت کار ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں:اسد عمر 

04:41 PM, 27 Nov, 2021

لاہور :وفاقی وزیر اسد عمر کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ یہ وہ عدلیہ چاہتے ہیں جو فون پر ہدایت لے کر فیصلے کرتے تھے ،ان کو آج عدلیہ اور فوج سے ناراضگی بھی یہ ہی ہے کہ وہ آئن سے بالا تر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج جب ان لوگوں کی کوئی نہیں سن رہا آج آئن و قانون سے ہٹ کر جب ان کے حق میں فیصلے نہیں ہو رہے تو یہ اداروں پر دبائو ڈالنے کیلئے اور وہ جوان کے سہولت کا رہیں ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ،چاہے اس میں ملک کا جتنا بھی نقصان ہو ۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ جب سے جوائنٹ سیشن میں  اپوزیشن کو شکست ہوئی ، ن  لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔

مزیدخبریں