لاہور :وفاقی وزیر اسد عمر کا سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ یہ وہ عدلیہ چاہتے ہیں جو فون پر ہدایت لے کر فیصلے کرتے تھے ،ان کو آج عدلیہ اور فوج سے ناراضگی بھی یہ ہی ہے کہ وہ آئن سے بالا تر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے ۔
نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتے تھے. ان کو آج کی عدلیہ اور فوج سے ناراضگی یہ ہے کے وہ آئن سے بالاتر ہو کر ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے. اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لئے وہ اور ان کے سہولت کار، ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں، چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہو
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2021
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج جب ان لوگوں کی کوئی نہیں سن رہا آج آئن و قانون سے ہٹ کر جب ان کے حق میں فیصلے نہیں ہو رہے تو یہ اداروں پر دبائو ڈالنے کیلئے اور وہ جوان کے سہولت کا رہیں ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار بیٹھے ہیں ،چاہے اس میں ملک کا جتنا بھی نقصان ہو ۔
جب سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے، نواز لیگ اور ان کے سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے. فوج کی لیڈرشپ اور اعلیٰ عدلیہ پر ان کے پردے کے سامنے، اور پس پردہ، حملوں میں شدت اور پریشانی دونوں نظر آ رہے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 27, 2021
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ جب سے جوائنٹ سیشن میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔