وزیرخوراک عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا

02:15 PM, 27 Nov, 2021

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے اہم وکٹ گرگئی ۔وزیرخوراک و سینئر وزیرِ پنجاب عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما وزیر خوراک اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ عبدالعلیم خان نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عہدے  سے استعفیٰ دیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے اس موقع پران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔

یاد رہے کہ علیم خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ میں میڈیا چینل انڈسٹری  میں غیرجانبدا ر رہنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ میرے پاس حکومتی کوئی بھی عہدہ نہ ہو ۔ جس کی وجہ سے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور ان کو اپنے مستعفیٰ ہونے پر راضی کیا تھا ۔

مزیدخبریں