سال 2021 : سب سے کامیاب فون کس کمپنی کا رہا؟ سام سنگ کو بھی پچھاڑ دیا

01:22 PM, 27 Nov, 2021

لندن: سمارٹ فونز کی مقبولیت کے اعتبار سے سام سنگ گزشتہ کئی سالوں سے موبائل صارفین کی سب سے پسندیدہ کمپنی تصور کی جاتی ہے۔جن کے سمارٹ فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔تاہم  سال 2021  میں سام سنگ کیلئے انتہائی حیران کن اعدادو شمار سامنے آئے ہیں۔

 اسمارٹ فون  کے اعدادو شمار ریلیز کرنیوالی کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق جنوری  2021 سے ستمبر 2021 تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت  میں ایپل کمپنی کا  آئی فون 12 بازی لے گیا ہے۔

تکنیکی سمجھ بوجھ رکھنے والے ماہرین کے مطابق  رواں برس آئی فون 12 سیریز کی کامیابی کی بڑی وجہ ایپل کا پہلی بار  5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے، اس سے قبل 2020 کی چار سہ ماہیوں میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جس پر 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12  نے قبضہ جما لیا ۔

اعدادو شمار کی  رپورٹ  کے مطابق  جنوری سے ستمبر 2021 تک  سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز میں  4 ایپل کے آئی فونز  ہیں۔
https://twitter.com/fjeronimo/status/1462792735908372483?s=20

آئی فون 12 کے بعد سب سے زیادہ  سام سنگ کا گلیکسی اے 12 فروخت ہوا ، جس کے بعد آئی فون 11، آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

یہاں یہ بات ذہن نشین رہے کہ آئی فون 13 اس فہرست کا حصہ اس لیے نہیں بن سکا کہ وہ سال 2021 کی   تیسری سہ ماہی کے آخر میں ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا، تاہم تجزیہ کاروں  کا ماننا ہے کہ آئی فون 13 فروخت کے اعتبار سے خاصا مقبول رہا اور آئندہ آنے والی فہرست میں اسکا بھی شمار ہو گا۔

مزیدخبریں