ڈھاکہ : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے عمران خان اور وقاریونس جیسا ریکارڈ قائم کردیا ۔حسن علی ایک ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی باؤلر حسن علی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے 5 شکار کیے جس کے
بعد وہ پاکستان کے اُن باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ میچ کے دوران 5 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان نےسال 1982 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔عمران خان نے 25 اعشاریہ 2 اوورز کروائے تھے جن میں 7 اوورز میڈن تھے جبکہ اُنہوں نے صرف 49 رنز دیئے تھے۔
سابق لیجنڈری کرکٹر وقار یونس نے سال 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔وقار یونس نے 22 اوورز کروائے تھے جن میں اُنہوں نے 76 رنز دیئے تھے ۔