دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک ) دورہ پاکستان کے لیے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ  نے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ نے پاکستان کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور  تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اسکواڈ  کا اعلان کردیا ہے، ٹیم کی قیادت کیرن پولارڈ کریں گے جبکہ نیکولس پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان ہونگے ۔
https://twitter.com/windiescricket/status/1464310646900768782?s=20

ون ڈے اسکواڈ میں کپتان کیرن پولارڈ نائب کپتان شائی ہوپ  کے علاوہ ، ازاری جوزف، عقیل حسین ،گوداکیش موتی،  نکولس پورن، اینڈرسن فلپس ، ڈیرن براوو، روسٹن چیز،  شامار بروکس،  جسٹن گریوز، ریمن رائیفر، روماریو شیفرڈ ، اوڈین اسمتھ اور ہیڈن والش جونیئر   شامل ہیں۔

 ٹی20 اسکواڈ میں کپتان کیرن پولارڈ نائب کپتان نیکولس پورن سمیت  ڈیرن براوو، روسٹن چیز، شائی ہوپ، شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ،عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش ، روماریو شیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش  ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوران قومی ٹیم کے تین اہم کھلاڑی  شامل نہیں ہونگے، جن میں  آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے معذرت کی ہے جبکہ فاسٹ باؤلر حسن علی کو ریسٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے  کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم  9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی  سیریز  13 سے 22 دسمبر  تک کھیلی جائیں گی۔