انتہا پسند ہندؤں کا نماز پڑھتے مسلمانوں پر ایک اور وار

12:25 PM, 27 Nov, 2021

ممبئی :بھارت میں انتہا پسند ہندؤں نے نماز جمعہ اد ا کرتے مسلمانوں پر ہلہ بول دیا ۔ نمازجمعہ کے دوران ہی جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا دیئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں کے خلاف کوئی موقع جانے نہیں دیتے اور اس مرتبہ انتہا پسند ہندؤں نے بھارتی شہر ہریانہ میں مسلمانوں کی نماز میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں نماز جمعہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا اسی دورا ن  انتہا پسند ہند وایک گروہ کی شکل میں آن وارد  ہوئے ۔ انتہا پسند ہندو نما ز جمعہ کے دوران ہی  جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگاتے رہے ۔  

انتہا پسند ہندؤں کی اس اشتعال انگیز ی کو دیکھ کر قریب کھڑے پولیس اہلکاروں نے کوئی کارروائی نہیں کی  اور نہ ہی کسی نے انتہا پسند ہندؤں کو اس اقدام سے روکنے کی کوشش کی ۔ 

اس دوران مسلمان اپنی نماز ادا کرتے رہےجیسے ہی نماز ختم ہوئی تو شوروغل اور نعرے لگانے والے ہندو  وہاں سے فرار ہوگئے ۔ 

یاد رہے کہ مودی سرکار میں ہندو مسلم فسادات کے واقعات خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن مسلمانوں کے لئے کوئی آواز بلند نہیں ہوتی اور نہ ہی حکومتی وزراء اس بارے کوئی بات کرتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں