ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا کراچی پہنچ گئیں

کراچی: قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا  کراچی پہنچ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا گزشتہ روز شعیب ملک کے ہمراہ کراچی میں نظر آئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹینس سٹار نے کہا کہ ان کی شادی کو تقریباً 12 سال کا عرصہ ہو چکا ہے اور وہ اکثر و بیشتر  کراچی آتی رہتی ہیں مگر اس کی خبر  لوگوں تک نہیں پہنچتی، تا ہم آج پہلی بار لوگوں نےدیکھا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب بھی آئی ہیں ان کو بے حد پیار ملا ہے۔ ثانیہ نے کہا کہ ان کو کراچی کی بریانی بے حد پسند ہے چونکہ اس میں آلو ہوتے ہیں جبکہ بھارت میں ملنے والی بریانی میں آلو نہیں ہوتے۔ 


دوسری جانب شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو کراچی آتا رہتا ہوں، میرے لیے تو ایک گھرکے جیسا ہے، انہوں نے مزید  کہا کہ ہم دونوں ہی اتھلیٹ ہیں اور اپنے اپنے کیرئیر سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ پرفیوم لانچ کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی آئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)


خیال رہے کہ ثانیہ مرزا ہمیشہ ہی اپنے مداحوں کو حیران کرتی نظر آتی ہیں، جہاں  اس بار  انہوں  نے اپنی کراچی آمد سے مداحوں کو حیران کیا وہیں کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر سے بھی مداحوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔