برطانیہ: ںوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی گریجویشن کی تقریب کے حوالے سے ان کے شوہر اثر ملک کا ٹویٹ بھی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ملالہ یوسفزئی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اثر ملک نے ملالہ کی گریجویشن کی تقریب کے موقع پر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی، جس میں ملالہ سے اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جگہ جہاں ہم پہلی بار ملے، ملالہ کے گریجویشن کے دن پر کچھ زیادہ خاص لگی۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی سے اپنی ڈگری مکمل کی تھی اور اب ان کی باقاعدہ گریجویشن کی تقریب ہوئی ہے۔
دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاالدین یوسفزئی نے بھی ٹویٹ کے ذریعے ملالہ کے باقاعدہ گریجویٹ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی نے 9 نومبر کو ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے۔ نکاح کے بعد ملالہ نے ایک مضمون میں بتایا تھا کہ اُن کی اور اثر کی پہلی ملاقات 2018 ءمیں اس وقت ہوئی تھی جب عصر اپنے دوستوں سے ملنے آکسفورڈ آئے تھے۔
Today marks a precious day in my life.
— Malala Yousafzai (@Malala) November 9, 2021
Asser and I tied the knot to be partners for life. We celebrated a small nikkah ceremony at home in Birmingham with our families. Please send us your prayers. We are excited to walk together for the journey ahead.
📸: @malinfezehai pic.twitter.com/SNRgm3ufWP
خیال رہے کہ ملالہ نے 17 سال کی عمر میں امن کا نوبل انعام حاصل کیا تھا۔