نائجر: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ انتہا پسندی، شدت پسندی اور نفرت انگیز سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔ مذہبی علامتوں کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ فلسطینیوں کو خودمختار ریاست قائم کرنے کا حق ہے اور سعودیہ اسکا حامی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین سےمتعلق سعودی عرب کا موقف غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے تمام مسائل کے ذمے دار حوثی دہشت گرد ہیں۔