لاہور،معروف اداکارہ عروہ حسین کی طلاق کی خبروں کو والد نے من گھڑت قرار دے دیا ۔ماڈل واداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی سوشل میڈیا پر طلاق کی خبروں سے دونوں کے مداحوں میں کافی بے چینی پھیلی ہوئی تھی ۔
سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبروں کے باعث نئی بحث چھڑ گئی تھی لیکن اداکارہ عروہ حسین کے والد نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دے دیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرا پنے پیغام اور فین پیجز پر کمنٹس میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی اور داماد ہنسی خوشی زندگی گذار رہے ہیں اور دونوں کی علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔
گلوکار فرحان سعید نے پیرس کے ٹور کے دوران اداکارہ عروہ حسین کو پروپوز کیا تھا اور لاہور کی بادشاہی مسجد میں نکاح کیا تھا ۔فرحان اور عروہ حسین کی جوڑی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی ۔ ان کے مداحوں نے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا ۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبروں نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا لیکن اداکارہ عروہ حسین کے والد نے صورتحال میں اہم کردار ادا کرکے ان افواہوں کو من گھڑت قرار دے دیا ۔