راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مستقبل کے منصوبوں اور جدت لانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
آرمی چیف کو پاک افواج کی آپریشنل ضروریات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے پی او ایف کی پیشرفت اور قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کو سراہا۔
آرمی چیف نے پی او ایف کے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا اور آرمی چیف نے نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا اور انہیں پی او ایف اسلحہ کی برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا پی او ایف مسلح افواج کی ضروریات پوری کرنے میں ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہے اور مستقبل کی جنگوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے خود انحصاری ، اپ گریڈیشن اور جدیدیت ضروری ہے۔