آصفہ بھٹو زرداری ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گی، ذرائع

05:32 PM, 27 Nov, 2020

کراچی:آصفہ بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی۔بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرا آصفہ بھٹو  کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ پہلا خطاب ہوگا۔  آصفہ بھٹو  30 نومبر کو اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کی نمائندگی کریں گی۔

ملتان میں جلسے کو روکنے کیلئے حکومت ایکشن میں نظر آ رہی ہے۔ انتظامیہ نے قلعہ کہنہ قاسم پارک کے چاروں اطراف کنٹینرز کھڑے  کرکے  راستہ بلاک کردیا ۔جبکہ اپوزیشن جماعتیں اسی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے پر بضد  ہے۔  سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ   جلسہ گاہ کا پہلا،دوسرا اور تیسرا آپشن قلعہ کہنہ قاسم باغ ہی ہے۔ جبکہ رانا ثنا اللہ نے دھمکی دیتی ہوئے کہا ہے کہ   اگر قاسم باغ کو نہ کھولا گیا تو پھر پورے ملتان میں جلسہ ہوگا۔

ادھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا فسطائی حکومت نے ملتان میں جمہوری کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کرنا ہے کرلیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ 

مزیدخبریں