وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے وزیراعظم نے خالد خورشید کا نام فائنل کر لیا

05:08 PM, 27 Nov, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کے نام کی منظوری دے دی۔ اس کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔ 

تحریک انصاف کے چف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کیا وزیراعظم عمران خان نے کیا ہے اور خالد خورشید ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم نے مرکزی اور گلگت بلتستان کی قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی کے لئے مشاورت کے بعد نام فائنل کیا۔ 

خیال رہے کہ 2018 میں خالد خورشید تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے اور وزیراعلیٰ کے امیدوار کیلئے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا۔ 

گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما امجد زیدی اٹھارہ ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور اپوزیشن کے غلام محمد آٹھ ارکان کی حمایت حاصل کر سکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 4 اور اپوزیشن کا ایک ووٹ مسترد ہوا۔ 

واضح رہے کہ جی بی الیکشن کا انعقاد رواں ماہ 15 نومبر کو ہوا تھا جبکہ ایک نشست پر الیکشن بائیس نومبر کو کرایا گیا تھا۔ اس سیٹ پر بھی تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیابی ملی تھی۔

گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج کو پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر جماعتوں نے مسترد کر دیا تھا۔ ان جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان اور وفاق کے درمیان گٹھ جوڑ کے الزامات لگائے گئے۔ تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن جماعتوں کے پاس ایسے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔

مزیدخبریں