لندن: نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نواز شریف سمیت خاندان کے قریبی افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ عالمی وبا کی وجہ سے نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے تیس سے زائد لوگوں کو اجازت نہیں دی گئی۔ خاندان کے تیس افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ میت کو تھوڑی دیر میں ایئر پورٹ منتقل کر دیا جائے۔
خیال رہے کہ شریف برادران کی والدہ مرحومہ بیگم شمیم اختر کی نمازہ جنازہ بروز ہفتہ 28 نومبر کو لاہور میں ادا کی جائے گی۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا نواز شریف اور شہباز شریف نے عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنے ، اپنے علاقوں میں رسم قل کے دن ان کی والدہ مرحومہ اور سب مسلمان مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی فرمائیں۔
واضح رہے کہ بائیس نومبر کو بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ شریف برادران کی والدہ کی طبیعت گزشتہ ایک ماہ سے ناساز تھی لیکن چند روز سے ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی اور ان کے سینے میں شدید انفیکشن تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔