شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

04:23 PM, 27 Nov, 2020

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی کا پروانہ مل گیا۔ بیگم شمیم اختر کے نمازہ جنازے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر پانچ روز کیلئے رہا کر دیا گیا اور ان کی یہ رہائی یکم دسمبر تک ہو گی ۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز ذاتی سیکورٹی عملے کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 14 روز کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی لیکن پنجاب کابینہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پانچ روز کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان پریزن رولز 1978 کے سیکشن 545 بی کے تحت رہائی کی اجازت دی۔ 

واضح رہے کہ شریف برادران کی والدہ کا انتقال لندن میں ہو گیا تھا جن کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

مزیدخبریں