لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 54 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اموات میں حالیہ اضافے سے پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 8 سو 97 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 ہزار 113 افراد میں ٹیسٹوں کے ذریعے کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔
اس وقت پاکستان میں 3 لاکھ 89 ہزار 311 کنفرم اور 45 ہزار 333 ایکٹو کیسز موجود ہیں جبکہ اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 881 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1489 پاکستانیوں نے اس موذی مرض کو شکست دی۔
آزاد کشمیر میں 4886، بلوچستان میں 16214، گلگت بلتستان میں 4319، اسلام آباد میں 22758، خیبر پختونخوا میں 41200، پنجاب میں 98191 اور سندھ کے 148313 شہری اس مرض سے چھکٹارا پانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق آزاد کشمیر میں 155، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 96، اسلام آباد میں 305، خیبر پختونخوا میں 1346، پنجاب میں 2945 اور سندھ میں 28885 اموات سامنے آ چکی ہیں۔
اس وقت کشمیر میں 1460، بلوچستان میں 329، گلگت بلتستان میں 183، اسلام آباد میں 5917، خیبر پختونخوا میں 3435، پنجاب میں 16024 اور سندھ میں 17585 ایکٹو کیسز موجود ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں 168783، پنجاب میں 117160، خیبر پختونخوا میں 46281، اسلام آباد میں 28980، گلگت بلتستان میں 4598، بلوچستان میں 17008 اور آزاد کشمیر میں 6501 کورونا وائرس کے کنفرم کیسز موجود ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بھر میں 40 افراد کی اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کے علاقے کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہیں جبکہ دیگر کی صورتحال بھی کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے۔