کشمیر کا مسئلہ مستقل طور پر او آئی سی کے ایجنڈے کا حصہ ہے: ترجمان دفترِ خارجہ

12:42 AM, 27 Nov, 2020

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری  کا کہنا ہے کہ  او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈا پر جموں و کشمیر کےنہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد پروپیگنڈا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس قسم کا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ کشمیر کا مسئلہ مستقل طور پر او آئی سی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر  قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پہلے خبریں یہ سامنے آ رہیں تھی کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے ایجنڈے میں جموں و کشمیر شامل نہیں ہے۔ تاہم ترجمان دفترِ خارجہ نے ان تمام خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے ایجنڈے میں کشمیر کا مسئلہ متقل طور پر شامل ہے۔ اور کشمیر کے معاملے میں اسلامی ممالک پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ 

مزیدخبریں